وینیسا ٹرمپ کی طبیعت خراب ،ْہسپتال منتقل

منگل 13 فروری 2018 22:07

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو وینیسا ٹرمپ کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ وینیسا ٹرمپ کوایک سفید پائوڈر والا لفافہ بھیجا گیا ،ْجسے کھولنے پر ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور انہیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وینیسا ٹرمپ کے گھر لفافے کے ذریعے بھیجے جانے والے مشکوک پائوڈر کو نیویارک پولیس نے غیر ضرر رساں قرار دیدیا۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کی اہلیہ اور بچے محفوظ ہیں۔پولیس کے مطابق مشکوک سفید پائوڈر نقصان دہ نہیں ہیجبکہ ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ اور سیکرٹ سروس ایجنٹ کے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :