دریائے ٹیمز کے نزدیک ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیا

منگل 13 فروری 2018 22:07

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)دریائے ٹیمز کے نزدیک جارج پنجم ڈاک سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیاجس کے بعد لندن سٹی ائیر پورٹ کو بھی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 500 کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنایا جس کے بعد بم کے باعث بند کئے گئے لندن سٹی ائیر پورٹ کوبھی دوبارہ کھول دیا گیا جبکہ شہریوں کو واپس اپنے علاقے میں آنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن کی جارج پنجم ڈاک سے دوسری جنگ عظیم کا بم ملاتھا۔