عدالتی بیلف نے پولیس سی آئی اے انچارج خلیل احمد رند کی نجی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر کراچی سے گرفتار کئے گئے دو افراد کو بازیاب کرالیا

منگل 13 فروری 2018 22:05

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے حکم پر عدالتی بیلف عبدالقیوم گشکوری کاپولیس سی آئی انچارج خلیل احمدرندکی تھانہ ای سیکشن کے حدودمسان کے قریب نجی رہائش گاہ پر چھاپہ کراچی سے دوروزقبل غیرقانونی طور پرگرفتارکیئے گئے آدم خان ڈومکی،اسکے دوست وسیم میمن کوبازیاب کرالیاجنہیں دوروز تک حبس بیجامیں رکھنے پر آج سیشن جج کے سامنے رکارڈسمیت عدالت طلب کرلیاہے درخواست گذارشیراز ڈومکی نے مؤقرجج کو درخواست دی تھی جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :