فاروق ستار کل بھی دل میں دکھ لیے بیٹھے ہیں ،تقسیم پر افسردہ ہیں ،سب کو ملکر کام کرنا چاہیے ، کامران ٹیسوری

فاروق ستار کا نہ کوئی مطلب ہے نہ ذاتی ایجنڈا ،لاپتہ کارکنان کی فیملیز فاروق بھائی کے لئے دعائیں کررہی ہیں، میڈیا سے بات چیت

منگل 13 فروری 2018 22:05

فاروق ستار کل بھی دل میں دکھ لیے بیٹھے ہیں ،تقسیم پر افسردہ ہیں ،سب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فارو ق ستار کے قریبی ساتھی کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار آج بھی دل میں دکھ لیے بیٹھے ہیں اورتقسیم پر افسردہ ہیں۔ سب کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ آئین اور قانون ہمیں نہ سکھائیں۔فاروق ستار کا نہ کوئی مطلب ہے نہ ذاتی ایجنڈا۔

(جاری ہے)

لاپتہ کارکنان کی فیملیز فاروق بھائی کے لئے دعائیں کررہی ہیں۔صادق اور امین کا فیصلہ ایم کیوایم کے کارکنان کریں گے۔اے پی ایم ایس او کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ فاروق ستار کے ساتھ نہیں ہے۔احسن غوری انچارج اے پی ایم ایس او ہیں۔سلمان مجاہد نے ایم کیوایم ابھی دوبارہ جوائن کی ہے۔اپنے حوالے سے لگنے والے الزامات کے حوالے سے خود جواب دیں گے ۔ انکے ساتھ جو کچھ بھی ہوریا ہے اس پر بات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :