وزیراعلی سندھ سے امریکی سبکدوش قونصل جنرل کی ملاقات

منگل 13 فروری 2018 22:05

وزیراعلی سندھ سے امریکی سبکدوش قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سبکدوش ہونے والی امریکن قونصل جنرل مس گریس شیلٹن نے وزیراعلی ہائوس میں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے سبکدوش ہونے والی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں کراچی میں امریکا کے نئے قونصل جنرل جون وارنر سمیت وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :