لودھراں کا الیکشن عوامی ریفرنڈم ہے ،ْ حاجی پرویز خان

سیاسی طالع آزماوں نے اسی طرح جمہوریت اور سیاست میںرخنہ اندازی جار ی رکھی تو مستقبل میں ملک و قوم دنوں کا نقصان ہو گا ،ْبیان

منگل 13 فروری 2018 22:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹرو پولٹن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ لودھراں کا الیکشن عوامی ریفرنڈم ہے جس نے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی الگ کر دیا ہے ،ْ تمام قوتوں پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان میں ووٹ بینک صرف نواز شریف کا ہے کوئی طاقت عوا م کو گمراہ نہیں کر سکتی ، 2018 ء کے انتخابی نتائج بھی ایسے ہی ہوں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوا ز شریف قومی ہیرو ہیں جنہوںنے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ، اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس شفافیت کے ساتھ مکمل کئے، موٹر وے کے بعد میٹرو ز کی تعمیر سے شہریوںکو پرآسائش ، محفوظ سستی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کیں، دہشت گردی کے عفریت پر قابو پایا اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر مردانہ وار عدالتوں کا سامنا کیا لیکن ان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

حاجی پرویز خان نے کہاکہ ایک لیڈ ر میں جو خوبیاں ہونی چاہئیں وہ سب نواز شریف میں موجود ہیں لیکن انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اقتدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس وقت ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کا وژن ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی ہو۔ اگر سیاسی طالع آزماوں نے اسی طرح جمہوریت اور سیاست میںرخنہ اندازی جار ی رکھی تو مستقبل میں ملک و قوم دنوں کا نقصان ہو گا۔

حاجی پرویز خان نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان سیاسی مداریوں کا کھیل تماشہ ہمیشہ کے لئے ملیا میٹ کر دیں جنہوں نے سیاست کے نام پر قوم کا وقت برباد کیا اور اپنے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کھوکھلے نعرہ بازی کی سیاست کا بوریا بستر گول کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :