Live Updates

آئندہ عام انتخابات میں کوئی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرے گی۔ مخلوط حکومت قائم ہوگی، لاہور مال روڈ جلسے میں خالی کرسیاں ہماری نہیں بلکہ تحریک انصاف کی تھیں: آصف زرداری

muhammad ali محمد علی منگل 13 فروری 2018 21:41

آئندہ عام انتخابات میں کوئی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرے گی۔ مخلوط حکومت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کوئی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے گی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ مخلوط حکومت قائم ہوگی۔ آصف زرداری کا مزید کہنا ہے لاہور مال روڈ جلسے میں خالی کرسیاں ہماری نہیں بلکہ تحریک انصاف کی تھیں۔ پیپلز پارٹی نے عوامی تحریک کے جلسے میں بھرپور شرکت کی تھی۔ یہ تحریک اںصاف تھی جو جلسے کی خالی کرسیاں بھرنے میں ناکام رہی۔ جبکہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب میں بھرپور مقابلہ کرے گی۔ آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ جس دن ن لیگ حکومت سے دور ہوئی اس دن اس کی مقبولیت کی اصلیت سامنے آجائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات