صحت مند پنجاب کا پول کھل گیا

سرگودھا کے نواحی علاقے میں موت کے ڈیرے،متعدد لوگ ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے ہاتھوں موت کی وادی می اترنے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 21:39

صحت مند پنجاب کا پول کھل گیا
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ):صحت مند پنجاب کا پول کھل گیا۔سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ عمرانہ میں موت نے ڈیرے ڈال لئیے،350 لوگ ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا شکار ہو گئے۔متعدد کو موت کی وادی نے اپنی آغوش میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب آئے روز پنجاب کے محکمہ صحت کی ترقی کے گن گاتے نظر آتے ہیں اور ایسے میں گاہے بگاہے وایسے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جو شہباز شریف کے دعووں کی قلعی کھول دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک انکشاف سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ عمرانہ کے بارے میں بھی ہوا ہے جہاں موت نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔350لوگ ایڈز اور ہیپاٹائیٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں جس میں سے 50لوگوں میں ایڈز جبکہ 300میں ہیپا ٹائیٹس کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری جانب علاج کی مناسب سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ موت کی وادی میں اترنے لگے ہیں۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق گزشتہ سال 40لوگ ایڈز کے ہاتھوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔علاقے کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ انکو علاج معالجے کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔