Live Updates

بلاول بھٹو زرداری شہیدوں کے وارث ہیں، پیپلزپارٹی میں میرٹ ، قربانی اور جدوجہد ہے ،ْنیئر حسین بخاری

عمران نیازی کی سیاست دوغلے پن کا شاہکار ہے ،ْ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے بیان پر رد عمل

منگل 13 فروری 2018 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے عمران نیازی کے بیا ن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہیدوں کے وارث ہیں، پیپلزپارٹی میں میرٹ ، قربانی اور جدوجہد ہے، جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان نے جتنی قربانیاں دی ہیں کسی نے نہیں دیں۔

(جاری ہے)

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری با صلاحیت نوجوان ہیں جبکہ عمران کسی خفیہ امپائر کی ایجاد ہیں۔ اس طرح سے عمران نیازی کی میرٹ امپائر کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست دوغلے پن کا شاہکار ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات