لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست ؛ علی ترین کی والدہ شکست پر آبدیدہ ،علی ترین گلے سے لگا کر دلاسہ دیتے رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 21:22

لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست ؛  علی ترین کی والدہ شکست پر آبدیدہ ،علی ..
لودھراں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ) :لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کی والدہ آبدیدہ ہو گئیں،علی ترین گلے سے لگا کر دلاسہ دیتے رہے،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154 قومی اسمبلی کی سیٹ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی ۔جس پر الیکشن کمیشن نے 12فروری کو ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف دونوں بڑی جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔ دونوں جماعتوں نے اس حلقے میں بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلائی اور بڑے جلسے منعقد کئیے گئے جن کے بعد سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئی تھی کہ حلقہ این اے 154سے پاکستان تحریک انصاف میدان مار لے گی لیکن سیاسی پنڈتوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے 25ہزار کی لیڈ سے لودھراں کا میدان مار لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس شکست کو تحریک انصاف کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔اس شکست نے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں مایوسی پھیلائی وہیں قیادت اور انکے گھر والے بھی اس شکست پر جذباتی ہو گئے۔لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کی والدہ آبدیدہ ہو گئیں،علی ترین گلے سے لگا کر دلاسہ دیتے رہے،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :