وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف (کل) سے تیونس کادو روزہ دورہ کرینگے

وہ 14اور15فروری کو پاکستان ۔تیونس مشترکہ کمیشن کے نویں سیشن میں شرکت کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 13 فروری 2018 21:27

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف (کل) سے تیونس کادو روزہ دورہ کرینگے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف (کل)بدھ کو تیونس کادو روزہ دورہ کرینگے۔وزیر خارجہ 14اور15فروری کو پاکستان ۔تیونس مشترکہ کمیشن کے نویں سیشن میں شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف تیو نس کے اپنے ہم منصب خیمائس جھیناوئی کی دعوت پر تیونس کا دورہ کر رہے ہیں اور جوائنٹ کمیشن کی مشترکہ صدارت کرینگے۔

وزیر خارجہ تیونس کے صدربیجی سید ایسبسیی،سپیکر محمد ایناسیور اور اپنے ہم منصب کیساتھ الگ الگ ملاقات بھی کرینگے۔ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔اجلاس کے موقع پر انصاف،بنکنگ،صنعتی و زرعی تحقیق،ہائیر ایجوکیشن سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :