چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کی سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد ہسپتال منتقلی کانوٹس لے لیا، ائٓی جی جیلخانہ جات سندھ سے رپورٹ طلب

منگل 13 فروری 2018 21:27

چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کی سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد ہسپتال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں شاہ زیب نامی نوجوان کو قتل کرنے سے متعلق کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کی سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد ہسپتال منتقلی کانوٹس لیتے ہوئے ائٓی جی جیلخانہ جات سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، یادرہے کہ گزشتہ ہفتے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے ان کودوبارہ گرفتارکرنے کاحکم جاری کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :