پاکستان میں نظریاتی سیاست کی بنیاد رکھی ہے اسی اساس اور بنیاد پر ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے ، سیف اللہ خالد

منگل 13 فروری 2018 21:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ملی مسلم لیگ پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں نظریاتی سیاست کی بنیاد رکھی ہے اسی اساس اور بنیاد پر ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے ، ہم نے نظریہ پاکستان کو فروغ دینا ہے اورسندھ کے عوام کی بلا تفریق خدمت کرنی ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں ملی مسلم لیگ کے کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خالد نے کہا کہ جلد سندھ کے اندر ضلعی کنوینئر مقرر کئے جائیں گے اس کے علاوہ سندھ بھر میں ضلعی سطح پرہم نے اپنے ذمہ داران مقرر کرنے ہیں ، سندھ کے اندر جلد تنظیمی ڈھانچہ مکمل کیا جائیگا ، انہوں کہا کہ ہم نے نظریہ پاکستان کو فروغ دینا ہے سندھ کی عوام کی بلا تفریق خدمت کرنی ہے ، انہوں کہا کہ سندھ کے عوام کے اندر پیداہونے والی احساس محرومی کو خدمت کے ذریعے ختم کریں گے ،سیاست کے میدان سے کرپشن کو ختم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :