سیالکوٹ ،ْپکا گڑھا کے علاقہ میں نقاب پوش شخص نے گھر میں گھس کر 4 بچیوں پر تیزاب پھینک دیا

متاثرہ لڑکیوں میں 20 سالہ افشاں ، 8 سالہ آمنہ ، 7 سالہ عائشہ اور 6 سالہ جنت شامل

منگل 13 فروری 2018 21:18

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)پکا گڑھا کے علاقہ میں نقاب پوش شخص نے گھر میں گھس کر 4 بچیوں پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ،ْ تھانہ مراد پور کے علاقہ پکا گڑھا میں نقاب پوش شخص نے ایک گھر میں گھس کر لڑکیوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 3 کم سن بچیوں سمیت 4 لڑکیاں جھلس گئیں۔

متاثرہ لڑکیوں میں 20 سالہ افشاں ، 8 سالہ آمنہ ، 7 سالہ عائشہ اور 6 سالہ جنت شامل ہیں۔ متاثرہ بچیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 20 سالہ افشاں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے کیونکہ اس کا چہرہ بری طرح جھلس چکا ہے۔ پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔