رائو انوار سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں ،امیر مقام

نقیب اللہ سے متعلق ھرنا وزیراعظم کی یقین دہانی پرختم کیا گیا ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 21:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ رائو انوار سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ نقیب اللہ سے متعلق ھرنا وزیراعظم کی یقین دہانی پرختم کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین کو تحریری طور پر یقین دہانی کرائی گئی ہے، نقیب اللہ کے نام سے کالج قائم کیا جائیگا ۔

امیر مقام نے کہاکہ رائوانوار کو کٹہرے میں لانے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں ،ْرائوانوار سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کان کنی کے دوران لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائیگا۔امیر مقام نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء نے 78 نام دئیے ہیں، گورنر نے متعلقہ پولیٹیکل ایجنٹوں کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :