لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا کے لیے پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو 48 گھنٹوں کی مہلت

منگل 13 فروری 2018 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا کے لیے پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو 48 گھنٹوں کی مہلت دیدی ۔ سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار عامر سعید راں نے حکومت پنجاب اور ایل ڈی اے کو باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے نے پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کیا تو اورنج لائن منصوبہ روک دیں گئے۔پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے حکام مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں انہوں نے خط میں لکھا ہے متعدد یقین دہانی کے باجود پارکنگ پلازہ نہیں بنایا گیا اب خالی یقینی دہانی سے کام نہیں چلے گا۔