ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں بجلی چوری ہونے کا انکشاف
تازہ ترین : 1

ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں بجلی چوری ہونے کا انکشاف

ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں بجلی چوری ہونے کا انکشاف
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ):ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔گزشتہ دنوں ایک ٹکٹ پر شروع ہونے والی لڑائی نے ایم کیو ایم کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے ۔ایک دھڑا فاروق ستار کی قیادت پر متفق پی آئی بی کالونی کو اپنا مرکز مانتا ہے تو دوسری جانب اکثریتی دھڑا بہادر آباد کو اپنا مرکز ماننے پر بضد ہے۔

ابھی داخلی مسائل ختم نہ ہوئے تھے کہ ایم کیو ایم کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا۔ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بہادر آباد مرکز میں چوری کی بجلی استعمال ہو رہی ہے جو کہ اب پکڑی جا چکی ہے اور اسکے خلاف مناسب کاروائی بھی ہونے کا امکان ہے۔
اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 21:04:44

اس خبر پر آپ کی رائے‎