لنڈی کوتل،ادلخاد کے 17 بازیاب افراد میں امدادی پیکج تقسیم

منگل 13 فروری 2018 21:08

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)پولیٹکل انتظامیہ خیبرایجنسی کی طرف سے ادلخاد کے 17 بازیاب افراد میں امدادی پیکج کی تقسیم , اس حوالے سے اج لنڈی کوتل کے علاقہ ادلخاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیٹکل ایجنٹ خیبر خالد محمود , اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیازمحمد تحصیلدار شمس الاسلام طورخم کے تحصیلدار تحسین اللہ , این اے پینتالیس کے نئے نامزد امیدوار شیرمت خان افریدی علاقہ کے عمائدین و مشران اور دیگر مکاتب فکر کے کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے موقع پر پی اے خیبر نے متاثرہ افراد میں امدادی پیکج تقسیم کی جس میں اشیائے خوردنوش , کمبل وغیرہ شامل تھے اس کے علاوہ ہر ایک فرد کو 10 ہزار نقد روپے دئیگئے تاہم NA45 کے نئے نامزد ازاد امیدوار شیرمت خان افریدی نے بھی فی متاثرہ فرد کیلئے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تقریب کے موقع پر علاقائی مشران ماصل شنواری ملکزادہ ندیم افریدی و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز پولیٹکل انتظامیہ اور مقامی صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کو مذکورہ افراد کے بازیابی کے حوالے سے بہترین رپورٹنگ کرنے پر خراج تحسین پیش کی تاہم علاقے کے مشران و عوام نے پی اے خیبر سے اینزرو ناؤں نلکوں و پائپ لائن کو مرمت کرنے اور اس پر باقی کام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کا مطالبہ کیا جس پر پی اے خیبر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی واضح رہے مذکورہ 17 افراد اج سے پانچ ماہ قبل اینزرو ناؤں سے اغواء کئے گئے تھے اور سیکورٹی فورسز پولیٹکل انتظامیہ سیاسی اتحاد کے مشترکہ سرتھوڑ کوششوں سے ان کو چند دن پہلے بازیاب کرالیا گیا تھا ۔