پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، سرتاج عزیز

دو نوں ممالک کی قیادتوں کی کوششوں سے حالیہ سالوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں،ترک سفیر سے گفتگو بطور سفیر پاکستان میں تعیناتی میرے لئے باعث عزت ہے، مصطفی یردکل

منگل 13 فروری 2018 21:08

پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں تیزی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،دو نوں ممالک کی قیادتوں کی کوششوں سے حالیہ سالوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے یہ بات منگل کو پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یردکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان انتہائی خوشگوار دو طرفہ تعلقات قائم ہیںجو دو نوں ممالک کی قیادتوں کی کوششوں سے حالیہ سالوں میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے احیاء سے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ اور تجارت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ٹی اے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے سے دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ترک کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری چکی ہیں۔ اس موقع پر ترک سفیر مصطفی یردکل نے کہا کہ بطور سفیر پاکستان میں تعیناتی میرے لئے باعث عزت وفخر ہے۔

متعلقہ عنوان :