ویمن کرکٹ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا، متھالی راج کی ناقابل شکست ففٹی

منگل 13 فروری 2018 21:08

ویمن کرکٹ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے ..
پوٹ چیفسٹروم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بھارت ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں3 وکٹوں پر حاصل کیا، متھالی راج نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، کپتان ڈینی وان نائیکرک 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ٹرائون 32 اور کائرک 23 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں، پٹیل نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بھارت ویمن نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، متھالی راج نے 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جت میں اہم کردار ادا کیا اور ناٹ آئوٹ رہیں، کرنامورتھی نے بھی 37 رنز کی اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئیں۔