ْداریل تانگیر ضلع دیامر گرینڈ جرگہ کی وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران وکیل سے ملاقات

جنگلات کے تحفظ ،ورکنگ پلان اور پالیسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی موجودہ پالیسی صاف اور شفاف طریقے سے فوری طور پر چلانے کیلئے جی بی گورنمنٹ کے تعاون سے فوری عملدرآمد کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ، عمران وکیل کی وفد سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 20:53

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) داریل تانگیر ضلع دیامر کے گرینڈ جرگہ نے وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران وکیل سے ملاقات کی۔ جس میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی حیدر خان کے علاوہ سابقہ چیئرمین حاجی نصیب خان اور عمائدین داریل تانگیر شامل تھے۔ملاقات میںجنگلات کے تحفظ ،ورکنگ پلان اور پالیسی کے حوالے سے بحث ہوئی۔

ملاقات میں تفصیلی بحث مباحثہ کے بعدمتفقہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جنگلات کے تحفظ اور ری جنریشن محکمہ جنگلات کے تعاون سے مالکان جنگل بھرپور تعاون کرینگے۔وزیر جنگلات عمران وکیل اور حاجی حیدر خا ن نے عوام اور ٹھیکیداران کو یقین دلایا کہ موجودہ پالیسی صاف اور شفاف طریقے سے فوری طور پر چلانے کیلئے جی بی گورنمنٹ کے تعاون سے فوری عملدرآمد کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور جلد از جلد موجودہ پالیسی کے مقررہ میعاد ایک سال پورے ہونے کے بعد ورکنگ پلان پر عملدرآمد پر یقین دلانے کا عہد کیااور متفقہ طور پر یہ قرار پایا کہ موجودہ پالیسی پر فورأٴعمل شروع ہو جائے تاکہ ورکنگ پلان کیلئے راہ ہموار ہو سکے جس میں پورے دیامر کے عوام کے مشترکہ مفاد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوامی جرگہ اور متعلقہ ٹھیکیداروں نے حلف اٹھایا کہ آئندہ پرائیویٹ جنگلات کے حوالے سے کسی قسم کے غیر قانونی حربے اور اقدامات نہیں اٹھائینگے۔آخر میں عمائدین دیامر نے وزیر جنگلات عمرا ن وکیل اور حاجی حیدر خا ن کا یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اورچیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کے بہتر مفاد میں ورکنک سکیم اور موجودہ پالیسی کی متوازن منظوری دی اور متاثرین کو خودمعاشی خودکشی سے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :