عوام نے ایک بار پھر انتقامی اور دھرنہ سیاست کو مسترد کردیا ہے‘ حنا پرویز بٹ

نا اہلی کے باوجود نواز شریف کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہو سکی ن لیگ کو توڑنے کے تمام ہربے ناکام ہو چکے ہیں‘گفتگو

منگل 13 فروری 2018 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر انتقامی اور دھرنہ سیاست کو مسترد کردیا ہے‘نا اہلی کے باوجود نواز شریف کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہو سکی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے کے تمام ہربے ناکام ہو چکے ہیں۔پاکستان کی عوام آج بھی نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

تمام ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیابی اس کا واضع ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا 2013کے انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن نے عوام سے جو وعدے کیے ان کو پورا کیا ہے جس کی بدولت قوم نے نا اہلی کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔پاکستان کی تاریخ گواہ ہے نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے ملک و قوم کیلئے عظیم کارنامے سر انجام دیے۔موٹروے،ایٹمی دھماکے،توانائی کے پروجیکٹس،سی پیک اور گوادر پورٹ جیسے میگا پروجیکٹس قوم کے دیے۔ان منصوبوں کے کے ثمرات ہماری آنے والی نسلیں تک بھی پہنچیں گے۔انہوں نے مزید کہا آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر وفاق میں حکومت بنائے گی۔اور قوم کی خدمت کا مشن جاری کرھے گی۔