عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ کی جانب سے امن فائو نڈیشن کیلئے زندگی بچانے والی ایمبولینس کا عطیہ

سندھ رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے چھ لاکھ خواتین کو قرضے کی سہولت دی، 97 فیصد ریکوری کرائی گئی، سید ناصر حسین شاہ

منگل 13 فروری 2018 20:42

عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ کی جانب سے امن فائو نڈیشن کیلئے زندگی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) چینی قونصلیٹ نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کے اقدامات کے تحت امن فائونڈیشن کی لائف سیونگ ایمبولینس پروگرام کی معاونت کے حوالے سے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس شراکت داری کا اعلان امن فائونڈیشن کے مرکزی صدر دفتر میں وویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تعارفی تقریب میں کیا گیا۔

تقریب میں کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل وانگ یو، صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سید ناصر حسین شاہ اور امن فائونڈیشن کے سینکڑوں معاون کار بھی موجود تھے۔ امن ٹیک میں وویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے شروع کئے جانے والے وویمن ووکیشنل تربیتی پروگرام میں معاشرے کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو خود مختار اور باصلاحیت بنانے پر توجہ دی جائیگی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ گورنمنٹ نے 6 لاکھ عورتوں کی تربیت کی اور آج وہ خواتین اپنا روزگار کما رہی ہیں، سندھ گورنمنٹ نے عورتوں کی تربیت کے پروگرام کو 7 ڈسٹرکٹ سے بڑھا کر 18 ڈسٹرکٹ تک کردیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے بہت اہم ہے اور چائنہ نے ہمیں اس وقت سپورٹ کیا جب کوئی ہمارا ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا۔

امن فائونڈیشن کی فلیگ شپ امن ایمبولینسز اب تک ساڑھے نو لاکھ سے زائد مرتبہ خدمات انجام دے چکی ہیں، امن فاونڈیشن کی لائف سیونگ ایمبولینسز نہ صرف ضروری طبی آلات سے لیس ہیں بلکہ ان ایمبولینسز میں ماہر تربیت یافتہ طبی عملہ بھی موجود ہوتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل وانگ یو نے کہا کہ ہمارا مکمل یقین ہے کہ ہم جس معاشرے میں رہتے اور کام کرتے ہیں وہاں کے باسیوںکی مکمل معاونت کی جائے، پاکستان کی ترقی میں چین نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے اور سی پیک منصوبہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

سی پیک منصوبے کے تحت انفرا اسٹریکچر،توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متعدد منصوبے پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں، پاکستان میں چین کی بڑھتی ہوئی تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے باعث اب چینی کاروباری افراد کیلئے اور بھی لازم ہوگیا ہے کہ وہ مقامی افراد کے ساتھ اپنے رابطوں کو مزید مضبوط کریں اور مقامی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کیلئے معاونت فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن فائونڈیشن کو ایمبولینس کا عطیہ دینے پر انتہائی خوش و مطمئن ہیں کیونکہ امن فائونڈیشن کی ایمبولینسز صوبہ سندھ میں ہزاروں مریضوںکی جانیں بچانے میںاہم کردار ادا کررہی ہے، ہم امن فائونڈیشن کیلئے دعا گو ہیں اور یقینی طور پر مستقبل میں بھی امن فائونڈیشن کو ہمارا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امن فائونڈیشن کی جانب سے وویمن ایمپاورمنٹ کیلئے شروع کئے جانے والے اس پروگرام سے انقلاب کی ایک نئی لہر پیدا ہوگی، ہمارا مکمل یقین ہے کہ ایک مضبوط اور خود مختار خاتون نہ صرف اپنے لئے مفید ثابت ہوسکتی ہے بلکہ ایسی خواتین معاشرے کیلئے بھی اثاثہ بن سکتی ہیں۔

انہوں نے امن فائویشن کو ٹھٹھہ اور سجاول میں امن ایمبولیسنز کے آپریشنز شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے اپنی نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔ امن فاونڈیشن کے سی ای او ملک احمد جلال نے ایمبولینس کے عطیہ پر چینی قونصلیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے کراچی کے شہریوں کی خدمت کیلئے چین بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :