پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کا تنظیمی بحران شدت اختیار کرگیا

منگل 13 فروری 2018 20:42

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کا تنظیمی بحران شدت اختیار کرگیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نو شہرہ اور تین تحصیلوں کے تنظیمی عہدیداروں نے پی پی پی ضلع نو شہرہ کے قا ئم مقامصدر ملک غلام حضرت اور ضلعی جنرل سیکر ٹری سید افتحار علی شاہ پر عدم اعتماد پیش کی جو بھاری اکثریت سے منظور ی اوردو نوں ضلعی راہنما ئوں پر پار ٹی کار کنوں کا شد ید الز مات کی بو جھا ڑ کے بعد قائمقام صدر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے عہداداران کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے ضلعی نائب صدر ملک حمایت اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعیداللہ اور پبی تحصیل کے صدر محمدالیاس کو پارٹی عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

کارکنان شدید مایوسی کا شکار۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ نے ضلعی نائب صدر ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور تحصیل پبی کے صدر کو پارٹی ڈسپلن اور پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور اخباری بیانات جاری کرنے پر برطرف کرکے نوٹیفکیشن جاری کردی پارٹی اور پارٹی قائدین کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے افراد کو کسی صورت پارٹی میں برداشت نہیں کرسکتے پیپلزپارٹی کو ایسے سازشی عناصر کی ضرورت نہیں جس کی وجہ سے بھٹو ازم کو نقصان پہنچے پیپلزپارٹی کی رکن سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اب تک ہزاروں کارکنوں نے پارٹی کے رکن سازی فارم پر کردئیے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر ملک غلام حضرت، نائب صدر ملک باقر شاہ، جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ، سیکرٹری اطلاعات رضا سعید بابر اور پیپلزڈاکٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری قاسم درانی نے مشترکہ طورپر نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی تحصیل پبی کا اجلاس تحصیل صدر محمدالیاس کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جو کہ غیرآئینی تھا اسی اجلاس میں ضلعی صدر ملک غلام حضرت اور جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھی اس کا عدم اعتماد پیش کرنا بھی غیرآئینی ہے کیونکہ ضلعی صدر اور ضلعی جنرل سیکرٹری کارکنوں کے اعتماد کے ووٹ سے نہیں بلکہ اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری نوٹیفکیشن کے بعد ہم نے ضلع نوشہرہ کے تین تحصیلوں میں کابینے تشکیل دئیے تھے ہماری مقررہ کردہ کابینہ ہمارے خلاف کیسے عدم اعتماد کرسکتے ہیں ان کا یہ اقدام پارٹی منشور اور ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے جس پر ضلعی تنظیم نے ضلعی نائب صدر ملک حمایت اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعیداللہ اور پبی تحصیل کے صدر محمدالیاس کو پارٹی عہدوں سے برطرف کردیا ہے کیونکہ مذکورہ لوگ پیپلزپارٹی میں رہ کر پیپلزپارٹی ہی کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں اور نہ ان کی سازشوں کو کامیاب ہونے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل پبی میں پیپلزپارٹی کی تین اجلاسیں غیرآئینی طورپر منعقد ہوئی اور تینوں اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ہمارا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، صوبائی صدر ہمایون خان اور ان کی پوری کابینہ پر مکمل اعتماد پر اظہار کرتے ہیں۔