اٹک، دوہرے قتل کی وار دات میں جرم ثابت ہو نے پر ملزم کو دو مر تبہ سزا ئے موت

پا نچ پا نچ لا کھ رو پے ہر جا نہ لواحقین کو اداکر نے عدم ادائیگی ہر جانہ مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا کا حکم

منگل 13 فروری 2018 20:42

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک راجہ جہا نزیب اختر نے دوہرے قتل کی وار دات میں جرم ثابت ہو نے پر سردار خان عرف سرداریہ ولد شمشیر خان قوم سواتی پٹھان سکنہ موچی بازار حضروکو دو مر تبہ سزا ئے موت زیر دفعہ 544ضابطہ فو جداری کے تحت پا نچ پا نچ لا کھ رو پے ہر جا نہ لواحقین کو اداکر نے عدم ادائیگی ہر جانہ مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا کا حکم سنا یا عدا لت کی معا ونت سرکار کی جا نب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پرا سیکوٹر عبدالرب نے کی ملزم سردار خان عرف سرداریہ کے خلاف 23جنوری 2014کو عزت خان ولد مومن خان قوم اخوند خیل سکنہ محلہ مولا بخش حضرو نے تھانہ حضرو میں زیر دفعہ 302/34 ت پ کے تحت ایف آئی آر در ج کرائی تھی کہ وہ جھولے لعل ہوٹل سنجوال میں کام کرتاہے میرا والدبسلسلہ روزگار سعودی عرب گیا ہو اہے میں اپنے گھر حضرو آیا ہو ا تھامیرے چچا سربلند خان عرف پپو، چچا زاد بھائی آصف خان ولد سلطان خان سکنا ئے محلہ اشاعت القرآن حضرو جو دونوں اپنے گھر سے نکل کرشہر کی جانب جا رہے تھے شہزادہ عر ف دادو ولد امریز خان ، سردار خان عر ف سرواریہ ولد شمشیر خان اقوام سواتی پٹھان سکنہ موچی بازار حضرو موٹر سائیکل پرآگئے محمد صدیق ولد بخشیش سکنہ پیتھی بھی موٹر سائیکل پر آگیا جن کے پاس کلاشنکوفیں تھیں ان تینوں نے اپنے اپنے موٹر سائیکل کھڑے کر کے اپنی کلا شنکوف سے میرے چچا سر بلند اور کزن آصف خا ن پر قتل کر نے کی نیت سے فا ئر نگ شروع کر دی جس سے دونوں کے جسم چھنی ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے میرے شور وا ہ ویلا کر نے پر میری پھو پھیاں مسماة پر وین زوجہ سید محمد ، دل افضاء زوجہ قسمت شاہ اقوام پٹھان سکنا ئے بہا در خان تحصیل حضرو جو کہ بسلسلہ تیمار داری سر بلند خان کے پاس آئی ہو ئی تھیںنے تمام واقعہ بچشم خود دیکھا اور موقعہ پر آگئیںتو یہ تینو ں اپنے اپنے موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے وجہ عنا د سابقہ قتل وغیرہ کی ان کے ساتھ دشمنی ہے ان تینو ںنے با ہم صلاح مشورہ ہو کر میرے چچا سر بلند خان اور کزن آصف خان کو قتل کیا سب انسپکٹر لیاقت علی اور اے ایس آئی شیر محمد نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ۔

متعلقہ عنوان :