پارلیمان میں رہ کر تبدیلی لائی جا سکتی ہے سڑکوں پر آکر ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ہے، رکن پنجاب اسمبلی مسرور نواز جھنگوی

پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،اس پر لعنت بھیجنا غلط عمل ہے،ملک میں بے حیائی پھیلی ہوئی ہے،ملک میں مخلوط حکومت قائم ہوگی

منگل 13 فروری 2018 20:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پارلیمان میں رہ کر تبدیلی لائی جا سکتی ہے سڑکوں پر آکر ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ہے،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،اس پر لعنت بھیجنا غلط عمل ہے،ملک میں بے حیائی پھیلی ہوئی ہے،ملک میں مخلوط حکومت قائم ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اھلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما ایم پی اے پنجاب مسرور نواز جھنگوی نے اپنے دورہ سانگھڑ کے موقع پر سانگھڑ شہر میں امام صحابہ واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انھوں نے کہا کہ ھمارا کسی پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہی. الیکشن میں سندھ میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور بھرپور حصہ لیا جائے گا. پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہی. اس پر لعنت بھیجنا غلط عمل ھی. پارلیمان میں رہ کر تبدیلی لائی جا سکتی ہے سڑکوں پر آکر ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ہے مستقبل میں ایم کیو ایم کو اکٹھا دیکھ رہا ہوں. الیکشن میں کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی اور ملک میں مخلوط حکومت بنے گی.

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں بے حیائی پھیلی ہوئی ہے اور زینب ودیگر بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس بے حیائی و فحاشی کو روکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان سطح کا کام ہونا چاہیی. کانفرنس کے شرکاسے مسرور نواز جھنگوی کے علاوہ عبدالجبار حیدری. سید عبدالسمیع شاہ. مفتی ابو طلحہ. سید ظاہر شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی. جب کہ کارکنوں کی جانب سے مسرور نواز جھنگوی کا والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔