سانگھڑ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد کرلی گئی

منگل 13 فروری 2018 20:37

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سانگھڑ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آصف آرائیں کی سربراہی میں ایس ایچ او ندیم آرائیں نے خفیہ اطلاع پر سانگھڑ کے ایک محلے شاہ لطیف کالونی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مختلف برانڈز کی اعلی قسم کی شراب جو کہ غیر قانونی طور پر رکھی گئی تھی برآمد کر کہ 2ملزمان زبیر جٹ ۔

(جاری ہے)

آسن داس مالی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 144 بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کردیا۔واضح رہے کہ یہ کاروائی ایس ایس پی سانگھڑ عارف اسلم راو کے واضح احکامات پر کہ اب لائنسنس یافتہ شراب خانے صرف اور صرف غیر مسلموں کو ان کی شناختی کارڈ کی انٹری کے ساتھ شراب فروخت کر سکیں گے ان احکامات کے خوف سے شراب فروشوں نے محلے کے گھروں میں شراب رکھنا شروع کردی تھی جس کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :