پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا نہ ہونا ہے ،علامہ سید ساجد علی نقوی

عوام کو اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگا اور 2018کے الیکشن میں ووٹ کے زریعے نظام کو بدلنا ہوگا،قائد ملت جعفریہ

منگل 13 فروری 2018 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء سہون کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا نہ ہونا ہے شہداء سہون کے خاندانوں کو ابھی تک انصاف نہ ملنا افسوسناک عمل ہے عوام کو اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگا اور 2018کے الیکشن میں ووٹ کے زر یعے نظام کو بدلنا ہوگا سیاسی قوت اور طاقت کے زر یعے ہی حقوق کا تحفظ کیا جاسکتا ہے اس موقع پر شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی،علامہ باقر زیدی،علامہ ریاض حسین الحسینی ،علامہ اسد اقبال ،حسنین مہدی اور محمد یعقوب شہباز کا خطاب میں کہنا تھا سانحہ سہون کو ہم بھولے نہیں ہیں آج شہداء کی برسی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے دہشت گردوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ان دھماکوں کو زریعے جان تو لے سکتے ہو لیکن تشیع کے نظر یے کو ختم نہیں کر سکتے ہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قا تلوں اور دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جائے اور یہ مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے اب بھی مزار پر ہونے والے سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں لہذاں لعل شہباز قلندر فورس کے نام سے ایک فورس تشکیل دی جائے جو صرف مزار کی سیکیورٹی پر مامور ہومزار کے احاطے میں قائم شدہ دکانوں کو ختم کرکے مزار کے تقدس کو بحال اور زائرین کو سہولتیں دی جائے کڑوروں روپے کی کر پشن کے سبب مزار کے اطراف میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے زائرین کے لئے سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں یہ محکمہ اوقاف اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتظامات کے حوالے سے موثر اقدامات کرے تاکہ زائرین کو سہولیات میسر آسکے ۔

متعلقہ عنوان :