فاٹا سے سینیٹ کی خالی ہونیوالی چار نشستوں کیلئے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

منگل 13 فروری 2018 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) فاٹا سے سینیٹ کی خالی ہونیوالی چار نشستوں کیلئے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاٹا سے سینیٹ کی خالی ہونیوالی چار نشستوں کیلئے 27 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن میں ساجد حسین طوری، ہدایت الله، شمیم آفریدی، مرزا محمد آفریدی، عرفان الله، حیدر شاہ، ہلال الرحمن، ملک نجم الحسن، شعیب حسن، طاہر اقبال، عبدالرزق، عدنان ستار، سیّد اخوندزادہ چٹان، صالح، مرزا محمد آفریدی، فیض الرحمن، سید جمال، شاہد حسین، پیر محمد عاقل شاہ، شعبان علی، حاجی خان، ضیاء الرحمن، ملک افضل دین خان، سیّد غازی غزان جمال، جنگریز خان، شاہ خالد اور نظام الدین خان شامل ہیں۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 اور 15 فروری کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :