کھیلوں کے حوالیسے پاکستان ایک محفوظ ملک ، غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان میں آ کر کھیلنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے، ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ڈیشان نقوی

منگل 13 فروری 2018 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ڈیشان نقوی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے حوالیسے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان میں آ کر کھیلنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں پاک نیپال فٹ سا ل کے نمائشی میچ میں بطور مہمان خصوصی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حاحی طارق محمود، نائب صدر شاید ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سید ذیشان علی نقوی نے کہاکہ انٹرنیشنل فٹ سا ل کپ سے ملک اس کھیل کو فروغ ملے گا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان گرین اور وائٹس۔ ترکی۔ نیپال۔ افغانستان اور برازیل کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 16 فروری سے لیاقت جمنازیم میں شروع ہو گا۔ ترکی۔ برازیل اور افغانستان کی ٹیمیں کل جمعرات کو پاکستان پہنجیں گی۔۔پاک نیپال کے نمائشی میچ نیپال نے پاکستان کو 7-5 گول سے شکست دی۔۔۔۔۔۔ناصر اسلم راجہ

متعلقہ عنوان :