کوئٹہ، ہم دعوئوں پر نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں، میر غلام دستگیر بادینی

صوبے کی ترقی میں عوام کی خوشحالی کو یقینی بنا کر اعتماد کو بحال کر رہے ہیں،صوبائی وزیر بلدیات

منگل 13 فروری 2018 20:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) صوبائی وزیر بلدیات حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ ہم بلند وبانگ دعوئوں پر نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنا کر عتماد کو بحال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا ہمیں بخوبی اھساس ہے انہیں حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں صوبائی حکومت پانی، صحت، تعلیم سڑکیں صوبے کے لو گوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے صوبے کے حالات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج عوام کے سامنے بر پاہوں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں حکومت صوبے کی غربت کا خاتمہ کرنے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں ہر فورم پر عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انکے حقوق کے لئے کسی صورت چشم پوشی اختیار نہیں کرینگے خوشحال بلوچستان ہمارا وژن ہے جلد صوبے کو دوسرے صوبوں کے برابر لائینگے پرامن بلوچستان ہمارا دیرینہ خواہش ہر حال میں اولیت دینگے وہ کام کرینگے جو عوام کے مفاد میں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :