سابق ایم پی ایچودھری ممتاز علی نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

ہم سیاست کو عبادت اور عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، پرویز الٰہی

منگل 13 فروری 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ڈسکہ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری ممتاز علی نے گجرات میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت اور عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو ہمیشہ کو عزت و احترام دیتے ہیں جو اِن کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں مگر ہم اپنے ساتھیوں و دوستوں کو کبھی نہیں چھوڑتے۔ سابق ایم پی اے چودھری ممتاز علی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی محبت کے ایسے رشتے میں باندھ لیتے ہیں کہ رہنما ہوں یا کارکن سب ان کی دل سے عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مجھے جو بھی خدمت کرنے کا کہے گی بڑھ چڑھ کر سرانجام دوں گا، عوام کو اب بڑی شدت سے پاکستان مسلم لیگ کی خدمات کا احساس ہو رہا ہے اور آئندہ الیکشن میں ڈسکہ سے بھی سائیکل ہی جیتے ۔