کراچی،سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی

عدالت عالیہ کا چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کوتفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم

منگل 13 فروری 2018 20:10

کراچی،سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف توہین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کوتفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں پولیس رولز پر عمل درآمد نہ کرانے پر وزیر اعلی سندھ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں درخواست گزاروں کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے درخواست گزاروں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست میں فریق بنانے پر چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں بیس فروری تک تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ عدالت میں بیریسٹر فیصل صدیقی ودیگر کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ نے پولیس رولز بنانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرایاجبکہ عدالت نے حکومت سندھ کو پولیس رولز وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔