حکومت نے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کرکے ثابت کردیاہے کہ حکومت عوام سے کچھ چھپارہی ہے ‘سراج الحق
ملک کا اسلامی تشخص ختم کرنے اور حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ امیر جماعت اسلامی
منگل 13 فروری 2018 20:05
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمران لوگوں کے ایمان اور عقیدے سے کھیل کر اپنی دنیا و آخرت تباہ کررہے ہیں اور ذلت و گمراہی کی تمام حدیں پھلانگ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام حضور ﷺ کی ختم نبوت کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاو رکرنااپنے لیے سعادت اور بخشش کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔حکمرانوں کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کا خیال دل سے نکال کر اپنے جرم کا اقرار کرنااور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ اتنا حساس ہے کہ اگر حکمرانوں نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی اور مجرموں کو بچانے اور ان کی سرپرستی میں لگے رہے تو ان کو چھپنے کے لیے کوئی ٹھکانہ نہیں ملے گا۔حکمران اپنے ہاتھوں ذلت و رسوائی کی قبر کھود رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عادت بن گئی ہے کہ جب تک لوگ ہزاروں کی تعداد میں نکل کر سڑکوں پر نہ بیٹھ جائیں کوئی مقدمہ درج ہوتا ہے نہ مجرموں کو پکڑا جاتا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کراچی کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے۔کراچی کے شہری زخم خوردہ ہیں جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔جماعت اسلامی نے پہلے بھی کراچی کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا اور آئندہ بھی ان کے زخموں پر مرہم رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی پچھلے 28سال سے تاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔جماعت اسلامی اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی۔کراچی کے عوام کی آرزوئوں کا خون ہوا۔جماعت اسلامی ان کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور جس طرح پروفیسر غفور احمد،عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان نے اس شہر کی خدمت کی ہے جماعت اسلامی اسے جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.