یو پی ایس کا ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ مڈ ڈے سروس کا آغاز

منگل 13 فروری 2018 20:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) یو پی ایس نے ایک نئی سروس بعنوان ’’یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ مڈ ڈے‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو موجودہ یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ سروس کی توسیع ہے اور پاکستان سمیت دنیا کے 35 ممالک میں 12 یا 2 بجے بعد دوپہر دستیاب ہے۔ یو پی ایس کی اس نئی سروس کے تحت ادارے کے نیٹ ورک سے بندھے 71 ممالک میں پیکجز بعد دوپہر 12 تا 2 بجے وصول کئے جاتے ہیں اور اُن جملہ 35 ممالک میں ارسال کیے جاتے ہیں جو بحیثیت مجموعی دو تہائی سے زائد عالمی جی ڈی پی کے حامل ہیں۔

پاکستان کے ممتاز لاجسٹکس، کورئیر اور ای کامرس سے منسلک ادارے ٹی سی ایس انفرادی، نجی و صنعتی سطح پر دنیا بھر میںتحفے تحائف، کاغذات و دستاویزات، سامان و دیگر متفرق اشیاء کی نقل و حمل کے حوالے سے یو پی ایس کے ساتھ شراکتی معاہدے کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یو پی ایس ایکسپریس کیرئیر و پیکج ڈیلیوری کے حوالے سے دنیا کاسب سے بڑا ادارہ ہے جو نہ صرف پاکستان میں بین الاقوامی ایکسپریس سروسز فراہم کررہا ہے بلکہ مُلکی صارفین کو پیکجز کی وصولی و دنیا بھر میں ترسیل سے متعلق خدمات فراہم کرنے میں مکمل تندہی سے مصروفِ عمل ہے۔

یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس پیکج کا وسیع تر پورٹ فولیو بھیجے گئے سامان و اشیاء کی بروقت و بے خطر ترسیل کی مکمل ضمانت کے ساتھ بین الاقوامی ترسیل سے مختص رسدی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بذریعہ مال بردار بحری جہاز 150 پائونڈ سے زائد اشیاء کی مقرر کردہ میعادمیں فوری ترسیل ممکن بناتا ہے جبکہ سامان کی منزلِ مقصود پر حتمی ترسیل ایک سے تین دنوں میں کی جاتی ہے۔

یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ سروسز میں وہ تمام فیچرز با اتم موجود ہیں جو یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس پیکج کے تحت دنیا بھر میں پھیلے صارفین کو آفر کیے جاتے ہیں اور نتیجتاً صارفین یو پی ایس کی بے مثل رفتار، مکمل اعتبار اورصراحت کے طفیل دن کے اختتا م سے قبل ہی عالمی مارکیٹوں تک رسائی کے قابل ہوجاتے ہیں۔ اس موقع پراپنے تاثرات میں یو پی ایس کے وائس پریزیڈنٹ برائے انٹرنیشنل مارکیٹنگ جان ملٹینس نے کہا کہ ہمارے کسٹمرز انڈسٹریل، آٹو، ہائی ٹیک و ہیلتھ کیئر سمیت دیگر صنعتی شبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں جو سامان کی حتی الامکاںجلد سے جلد شپمنٹ کے خواہاں ہوتے ہیں اور بعض اوقات بھیجے گئی اشیاء کی دن کے اختتام سے قبل ترسیل بھی تاخیر کے ضمن میں شمار کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مڈڈے سروس مارکیٹ میں اپنی مثال آپ ہے اور ہمارے کسٹمرز کو مسابقتی امتیاز سے ہم کنار کرتی ہے خصوصاً جہاں ہر گذرتا لمحہ کاروباری نمو و بقا کیلیے کلیدی اہمیت کا حامل ہو۔ سال 2018ء میں یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ سروس کی لبنان، لیٹویا اور لتھوینیا جیسے دوردراز ممالک میں توسیع دی گئی جبکہ سعودی عرب میں آئوٹ بائونڈ سروسز کا گزشستہ سال آغاز کردیا گیا ہے۔

یو پی ایس ائر نیٹ ورک کٹسم کلیرنس استعداد کی رُو سے دنیا میں سب سے بڑا و جامع ترین نیٹ ورک ہے جو 80 سال سے زائد تجربے کا حامل اور دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں اپنے دفاتر قائم کرچکا ہے۔ اپنی نوع کا یہ منفرد امتزاج یو پی ایس کو دنیا بھر کے 138 ممالک و دوردراز خطًوں میں موجود صارفین کو انکی دہلیز پر پہلے سے مقرر کردہ یوم و ترسیلی اوقاتِ کار میں تیز ترین پیلیٹائزد ترسیل کے قابل بناتا ہے۔