پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک نے فصل ربیع کیلئے 1536.965ملین روپے کے قرضہ جات جاری کئے

منگل 13 فروری 2018 20:03

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ نے گزشتہ ماہ کے آخر تک فصل ربیع کیلئے 8400کواپریٹو سوسائٹیز کے 38ہزار 264کاشتکار/ممبران میں 1536.965ملین روپے کے قرضہ جات جاری کئے جبکہ اس فصل کیلئے بینک نے 2500ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہوئے ہیں، رجسٹرار کواپریٹوز پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے بتایا کہ بینک نے فصل خریف 2017ء کی وصولی کے سلسلہ میں 98.06فیصد کے حساب سے 1568.232ملین روپے کی وصولی بھی کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بینک اس وقت پیداواری قرضہ جات کے علاوہ درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر و دیگر زرعی مشینری، گولڈلون اور دیگر سکیموں کے ذریعے قرضہ جات بھی جاری کر رہا ہے۔ انہوں نے بینک اور محکمہ امداد باہمی کے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو مکمل کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار / ممبران ان قرضہ جات سے استفادہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :