Live Updates

لودھراں میں تحریک انصاف کو شکست؛معروف صحافی وجاہت سعید نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لودھراں کی شکست پی ٹی آئی کا مقدر تھی ،عمران خآن اپنا انداز بدلیں ،ہفتے میں ایک جلسہ کرنے اور ٹی وی پر انٹرویو دینے والے طریقے پرانے ہو چکے ہیں،وجاہت سعید خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 19:33

لودھراں میں تحریک انصاف کو شکست؛معروف صحافی وجاہت سعید نے عمران خان ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ) : لودھراں میں تحریک انصاف کو شکست پرمعروف صحافی وجاہت سعید نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔وجاہت سعید خان کا کہنا تھا کہ لودھراں کی شکست پی ٹی آئی کا مقدر تھی ،عمران خآن اپنا انداز بدلیں ۔ہفتے میں ایک جلسہ کرنے اور ٹی وی پر انٹرویو دینے والے طریقے پرانے ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لودھراں کے حلقے این اے 154کے ضمنی انتخاب میں ہونے وای شکست پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت بڑا سیاسی دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر معروف صحافی وجاہت سعید خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں تحریک انصاف کو شکست ہونی ہی تھی کیونکہ یہ نوشتہ دیوار تھی ۔انکا کہنا تھا کہ خان صاحب اب یہ طریقے پرانے ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتے بعد جلسہ کرنے اور ٹی وی انٹرویو کرنے سے انتخاب نہیں جیتا جاتا۔یہ طریقے 2013 میں تو کارگر ہو سکتے تھے مگر اب وقت بدل چکا ہے۔

وجاہت خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف زمینی حقائق کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔انہوں نے الیکشن کو اولپکس سمجھ رکھا ہے۔دوسری جانب آپکا مخالف نا اہل ہوتا ہے ،بے عزت ہوتا ہے تو وہ گھر بیٹھنے کی بجائے عوام میں جاتا ہے اور زمینی حقائق کے مطابق کام کرتا ہے۔وہ جانتے بوجھتے بھی مجھے کیوں ہے کہ نعرہ لگاتا ہے اور یہی نعرہ اسکی تحریک بن جاتا ہے۔کراچی میںاتنا کچھ ہوتا ہے آپ غائب رہتے ہیں۔ملک کے وزیر اعظم کو نا اہل کروا دینے والی جماعت کا غیر سنجیدہ برتاو سمجھ سے بالا تر ہے ۔وجاہت سعید خان نے مزید کیا کہا ویڈیو مؒاحظہ کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات