چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا نوٹس لے لیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 فروری 2018 19:24

چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال منتقل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) چیف جسٹس نے شاہزیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی کے نوجوان شاہزیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ شاہ رخ جتوئی کو کمر کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اس کیس میں ملوث مزید 3 ملزمان بھی ہسپتال میں داخل ہیں۔ چیف جسٹس نے اس حوالے سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ اور وزیراعلی سندھ کو 24 گھنٹے میں رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :