محمد نواز شریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی تحریک کا جو وعدہ کیا ہے اُسی تحریک کی فتح کی پہلی نوید لودھراں کے الیکشن سے آئی ہے

پاکستان کے عوام محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور نااہلیت کس طرح اہلیت میں تبدیل ہو رہی ہے یہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ان وعدوں کی تکمیل کی وجہ سے ہوئی ہے جو وعدے 2013ء میں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کے عوام سے کئے تھے ، یہ کامیابی اسی کا نتیجہ ہے اللہ کے فضل اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی محنت سے 2018 ء کے عام انتخابات کا پہلا چاند لودھراں سے نکل آیا یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستان کے عوام کس کو ووٹ دیںگے، سی پیک لانے والے کو یا کنٹینر سجانے والے کو، دہشت گردی ختم کرنے والے کو یا پارلیمان پر حملہ کرنے والے کو ، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرنے والے کو یا ایم او یو سے بجلی پیدا کرنے والے کو ووٹ دیں گے، یہ فرق پاکستان کے عوام سمجھ چکے ہیں،اسی لئے لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملی وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 20:01

محمد نواز شریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی تحریک کا جو وعدہ کیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی تحریک کا جو وعدہ کیا ہے اُسی تحریک کی فتح کی پہلی نوید لودھراں کے الیکشن سے آئی ہے، پاکستان کے عوام محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور نااہلیت کس طرح اہلیت میں تبدیل ہو رہی ہے یہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے،لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ان وعدوں کی تکمیل کی وجہ سے ہوئی ہے جو وعدے 2013ء میں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کے عوام سے کئے تھے ، یہ کامیابی اُسی کا نتیجہ ہے، اللہ کے فضل اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی محنت سے 2018 ء کے عام انتخابات کا پہلا چاند لودھراں سے نکل آیا ، یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستان کے عوام کس کو ووٹ دیںگے، سی پیک لانے والے کو یا کنٹینر سجانے والے کو، دہشت گردی ختم کرنے والے کو یا پارلیمان پر حملہ کرنے والے کو ، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرنے والے کو یا ایم او یو سے بجلی پیدا کرنے والے کو ووٹ دیں گے، یہ فرق پاکستان کے عوام سمجھ چکے ہیں،اسی لئے لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملی ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ لودھراں کے مکینوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ ہے کہ پاکستان کے عوام نے انتشاری ، فسادی اور جھوٹی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،اب ووٹ صرف کارکردگی کی بنیاد پر ملے گا۔ لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ان وعدوں کی تکمیل کی وجہ سے ہوئی ہے جو وعدے 2013ء میں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کے عوام سے کئے تھے ، یہ کامیابی اُسی کا نتیجہ ہے۔

پاکستان کے عوام یہ جان چکے ہیںکہ محمد نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی تحریک کا جو وعدہ کیا ہے یہ وعدہ بھی محمد نوازشریف پورا کریں گے اورا سی تحریک کی فتح کی پہلی نوید لودھراں کے الیکشن سے آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا ہے کہ لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کو اس لئے ووٹ دیئے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے جتنے ادوار دیکھے اور محمد نواز شریف جب جب وزیر اعظم رہے انہوں نے پاکستان کے عوام کو ڈلیور کر کے دکھایا، انہوں نے جو وعدے کئے اللہ کے فضل و کرم سے وہ پورے ہوئے،پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا میں ایم او یو سے بجلی بنا رہے ہیں، انہوں نے 2013 ء میںکہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا میں اتنی بجلی بنائیں گے کہ پورے ملک کو دیں گے، آج پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ ان کے حصے کی بجلی بھی پنجاب کی حکومت اور وفاقی حکومت نے بنائی۔

پاکستان کے عوام یہ چیزیں دیکھ رہے ہیں کہ منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا جاتا ہے اور اس طرح پاکستان کے عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے۔اسی لئے محمد نواز شریف نے اب یہ علم اٹھایا ہے کہ آئندہ پاکستان میں جس کو عوام ووٹ دیں گے وہی وزیر اعظم بنے گا اور اپنی آئینی مدت پوری کرے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ پیشیوں پر پیشیاں ہو رہی ہیں اور ضمنی ریفرنس پر ضمنی ریفرنس آرہے ہیں لیکن مل کچھ بھی نہیں رہا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں دیے جانے والے شواہد کے ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ دوسری طرف پاکستان کے عوام بھی اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں جس سے نااہلیت، اہلیت میں بدل رہی ہے۔ نظر آرہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب اس کوووٹ دیں گے جو ملک میں سی پیک لایا، جس نے دہشت گردی ختم کی ، جس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا، اس کو ووٹ نہیں دیں گے جس نے کنٹینر سجایا، جس نے ایم او یو سے بجلی بنائی، جس نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا، جس نے لوگوں کو گالی دی، جس نے ساڑھے چار سال میں ایک بھی منصوبہ پاکستان کے عوام اور باالخصوص خیبر پختونخوا کے لئے نہیں بنایا۔

لوگ ان کو ووٹ دیں گے جنہوں نے ان کے حصے کا بھی کام کیا اور لودھراں میں لوگوں نے اپنا یہ فیصلہ سنا دیا ہے۔