پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 29ارب سے زائد کا ضافہ

منگل 13 فروری 2018 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمنگل کو مخصوص حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوںپر خریداری کے باعث ریکوری دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای 100انڈیکس175.28پوائنٹس کے اضافے سی43690.36پوائنٹس کی سطح پر آگیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی29ارب 56کروڑ 14 لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں پیر کی نسبت 1کروڑ16لاکھ شیئرز کم رہیں۔

گزشتہ روز کا روبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتداء سے ہی پیر کے روز مندی کے نتیجے میں شیئرز کی قیمت میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاروں نے بینکنگ اور آٹو سیکٹر کے حصص کی خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس43690پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص کی فروخت کے رجحان سے تیزی کا رفتار سست پڑ گئی اور مزکورہ بالائی حد برقرار نہ رہ سکا لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس175.28پوائنٹس کے اضافے سی43690.36پوائنٹس بندہوااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 103.26پوائنٹس کے اضافے سی21791.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 71.02پوائنٹس کی کمی سے 73752.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس87.53پوائنٹس کے اضافے سی31567.45پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سی154 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،183کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود بڑی کمپنیوں کے شیئرز قیمت بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میںی29ارب 56کروڑ 14 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت90کھرب 50ارب 34کروڑ98لاکھ روپے سے بڑھ کر90کھرب79ارب 91کروڑ12لاکھ روپے ہوگئی۔

منگل کو7ارب روپے مالیت کی20کروڑ36لاکھ 86 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں پیرکو 21کروڑ 53لاکھ 19ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے پیر کی نسبت منگل کو کاروباری حجم 1کروڑ 16لاکھ شیئرز کم رہا۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے خیبر ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت32.77روپے اضافے سی688.17روپے اورہینو موٹر کے حصص کی قیمت31.50روپے اضافے سی1211.75روپے ہوگئی۔

نمایاں کمی یونائیٹیڈبرانڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت30.06 روپے کمی سی571.33روپے جبکہ سروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت21.99روپے کمی سی893روپے ہوگئی۔منگل کو ایز گارڈنائن 1کروڑ39لاکھ،اینگرو پولیمر1کروڑ34لاکھ ،ٹی آر جی پاک 1کروڑ14لاکھ ،لوٹی کیمکل ایک کروڑ7لاکھ اور عائشہ اسٹیل94لاکھ 31ہزار شیئرزکی لین دین کے ساتھ سرفہرست رہے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق منگل کو محدود پیمانے پر ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں عدم دلچسپی کا رجحان برقرار رہا ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :