کوئٹہ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی

منگل 13 فروری 2018 20:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ضلع دکی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق چھ زخمی تفصیلات کے مطابق منگل کو دکی کے علاقے سنجاوی میں ریگوڑہ کے مقام کوئٹہ سے دکی جانے والی وین کا ٹائر پھٹنے کے باعث وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور سید محمد جاں بحق جبکہ چھ مسافر زجمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :