لاہور ایئرپورٹ سے بلیک لسٹ مسافر ایران جاتے ہوئے گرفتار

منگل 13 فروری 2018 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک لسٹ مسافر کو ایران جاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قصور کا رہائشی مسافر مدثر حسین نے ماہان ایئر کی پرواز 110 کے ذریعے مشہد جانا تھا تاہم کلیئرنس کے دوران کمپیوٹر سسٹم نے اسے بلیک لسٹ قرار دیا۔ مدثر حسین کے خلاف 4اگست2017 ء میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی جس میں وہ تاحال مطلوب ہے۔ ایف آئی اے نے مسافر کو ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جیل منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :