نئے پاکستان کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی ،بابر یوسفزئی

کرپٹ مافیا سے نجات اور خوشحال بلوچستان ہماری منزل ہے،بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے

منگل 13 فروری 2018 19:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی پاکستان تحریک انصاف پاکستانیوں کو کرپٹ مافیا اور ظلم کے اس نظام سے نجات دلانے کے لئے اپنی بھرپور کوشیش کریں گی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی قوم کے مسیحا ہے جنہوں نے پاکستانی قوم کو شعور دیا اور اپنے حقوق کے لئے کھڑا ھونا سیکھایا ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشحال بلوچستان اور کرپٹ مافیا سے نجات ہماری منزلہ ہے بلوچستان کو بھی دوسرے صوبوں کے مقابل ترقی دے گے اور بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے کے لئیے ہر ممکن اقدامات کری گے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تنظیم سازی اور آنے والے الیکشن پر توجہ دیں انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مرکز سمیت بلوچستان میں بھی حکومت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :