سلمان مجاہد پر لڑکی سے زیادتی کا الزام، وزیر داخلہ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

متاثرہ لڑکی نے انصاف کی فراہمی کیلئے رابطہ کیا ہے،صارم برنی ،فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد سارا گیم پلان کیا گیا ،سلمان مجاہد بلوچ

منگل 13 فروری 2018 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سماجی کارکن صارم برنی نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن صارم برنی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ناصرف متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

صارم برنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے انصاف کی فراہمی کیلئے رابطہ کیا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے شادی کرنے پر لڑکی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کراوا دی ہے۔صارم برنی کے مطابق، وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔

فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد سارا گیم پلان کیا گیا ہے۔سلمان مجاہد بلوچ کا موقف ہے کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کو علاج کیلئے 40 لاکھ روپے دیے تھے لیکن اس کی مدد کا یہ صلہ ملا۔ میں نے 16 دسمبر کو ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا، اب میری درخواست عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :