ایف سی بلوچستان ملکی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے ،سیکٹر کمانڈر ویسٹ ایف سی سائوتھ بریگیڈئیر راحت صدیق

منگل 13 فروری 2018 19:38

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سیکٹر کمانڈر ویسٹ ایف سی سائوتھ بریگیڈئیر راحت صدیق نے کہا کہ ایف سی بلوچستان ملکی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی،تفتان ،سیندک اور ماشکیل کے معتبرین کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجہاں کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عمر ستار،ونگ کمانڈرز،ڈپٹی کمشنر چاغی عمران ابراہیم بنگلزئی،ممبر ضلع کو نسل چاغی خان محمد اصف سنجرانی،سردار عبدالرشید ریکی،ملک محمد اعظم محمد زئی،میر حاجی تاج محمد کبدانی،حاجی محمد اکبر موسی زئی،سردار امان اللہ کبدانی،سردار عطاء الرحمن موسی زئی،مولوی محمد عالم ،حاجی محمد رفیق ساسولی،حاجی سرور موسی زئی،ملک محمد اشرف حسنزئی،حاجی عبدالباری محمد حسنی،مولوی عبدالصمد ساسولی،سردار عبدالحکیم جمالزئی،ملک امیرحمزہ برہانزئی و دیگر موجود تھے اس موقع پر قبائلی عمائدین نے اپنے علاقوں کے چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہ کیا سیکٹر کمانڈر نے انھیں حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان جہاں تک ممکن ہوا عوامی ترقی کیلئے بھرپور کوشش کریگی انہوں نے کہا کہ ایف سی سکول کا دورہ کرکے دل خوش ہوا جہاں کی ٹائنلٹ کو دیکھ کر جو کہ ملک و قوم کی خدمت کا جذبے لیے اپنی پڑھائی کو آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کی فروغ کیلئے اور اپنے بچوں کو خواندہ بناکر جہالت کی تاریکیوں سے نکال بہترین مستقبل اور خوشحال زندگی کی حصول کیلئے محنت سے دستبردار نہ ہوجائیں کیونکہ تعلیم ہی سے ترقی ممکن ہے اور تعلیم کو ہاتھ سے کسی صورت ہاتھ سے جانے نہیں دیا جائیں انہوں نے کہا کہ تحصل نوکنڈی تفتان ماشکیل لوگ انتہائی محب وطن ہے جو افواج پاکستان کیساتھ ملک کی ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے شانہ بشانہ قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ڈپٹی کمشنر چاغی عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی کسی کیساتھ ناانصافی اور ظلم نہیں ہوگا تمام علاقوں می یکساں ترقی و خوشحالی کا خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پہ ڈی سی افس دالبندین کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں لوگ آکر اپنی مشکلات و مسائل سے آگاہ کریں تاکہ عوام کی بروقت داد رسی کرکے مسائل کے حل کیلئے کوشش کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :