حکومت شعبہ لائیوسٹاک کے تحت کسانوں کی بھرپور مدد ومعاونت کر رہی ہے، اکرام اللہ خان گنڈاپور وزیر زراعت خیبرپختونخوا

منگل 13 فروری 2018 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈاپور اور معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے کے کثیر عوام کا ذریعہ روزگار زراعت اور لائیوسٹاک سے وابستہ ہے اور صوبائی حکومت نے ان شعبوں کی ترقی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنمنٹ کیٹل بریڈنگ اینڈ ڈیری فارم ہری چند چارسدہ کے دورے کے دوران سرکاری افسران اور اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک اسرار خان ، ایڈیشنل سیکرٹری شوکت علی یوسفزئی، ڈی جی لائیوسٹاک توسیع ڈاکٹر شیر محمد ڈی جی زراعت نسیم اللہ خان، ڈی جی واٹر منیجمنٹ شمشاد خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور اور وزیراعلی کے معاون خصوصی محب اللہ خان نے کہاکہ گورنمنٹ کیٹل بریڈنگ اینڈ ڈیری فارم ہری چند چارسدہ بہترین مویشیوں کی نسل کو فروغ دینے میں نمایاںکردار ادا کر رہا ہے اس فارم سے مویشی پال لوگوں کو اچھی نسل کی بریڈنگ فراہم کرنے کے علاوہ ان کی بہتر تربیت اور جدید معلومات سے آگاہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

انہو ںنے کہاکہ صوبے میںبڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پانے او ر گوشت و دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے دستیاب وسائل کو موثر طورپر استعمال میں لاتے ہوئے قابل قدر منصوبوں کا آغاز کیا اور ان اقدامات سے غریب مویشی پال لوگو ںکو استفادہ ہو۔ انہوں نے انفرادی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ حکومت اجتماعی نوعیت کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام استفادہ کرسکیں۔ صوبائی وزیر نے معاون خصوصی کے ہمراہ ہری چند فارم کا تفصیلی دوہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ غریب کسانوں کے مسائل و تکالیف کے حل کے لئے ہرممکن اقدام کریں انہیں اس موقع پر ادارہ سے متعلق بریفینگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :