وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت اجلاس،بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق ایجنڈا بھی زیر غور آیا

منگل 13 فروری 2018 19:25

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت اجلاس،بلوچستان ..
کوئٹہ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق ایجنڈا بھی زیر غور آیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بی ڈی اے نے اس ضمن میں کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ان ملازمین کی ملازمتوں کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ کابینہ نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہ حکومت کسی بھی ملازم کو بے روزگار نہیں کرے گی۔ چیئرمین بی ڈی اے کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں کنٹریکٹ اور پراجیکٹ ملازمین سے متعلق مکمل تفصیلات اور ان کی ملازمتوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :