بلوچستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کا صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں ہمیشہ نمایاں کردار رہاہے،
ہمارے معاشرے میں اقلیت کو یکساں حقوق حاصل ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو
منگل 13 فروری 2018 19:25
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کا آپس میں ہمیشہ سے محبت اور احترام کا رشتہ رہاہے۔
صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں نے ہمیشہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے قبائلی معاشرے میں اقلیتوں کا اہم مقام ہے تاہم ماضی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے سبب انہیں بھی تنگ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی ہندوخاندان بلوچستان سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں امن وامان میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے اور ہجرت کرنے والی ہندو برادری اور دیگر لوگ واپس آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندو برادری نے ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور صوبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا،جسے ہر بلوچستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندو برادری سمیت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں سے کوئی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔ تمام محکموں میں اقلیتی برادری کے لئے مختص کوٹہ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اسکیموں میں بھی ان کا جائز حصہ فراہم کیا جائے گا۔ مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وفود نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور ہندو پنچائت کی طرف سے حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.