ٹنڈو محمد خان میں کمسن بچی سے زیادتی کے بعد اسے زندہ جلا دیا گیا

بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،واقعے میں مبینہ طور پر ملوث محلے دار گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 19:06

ٹنڈو محمد خان میں کمسن بچی سے زیادتی کے بعد اسے زندہ جلا دیا گیا
حیدر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13جنوری 2018ء ): ٹنڈو محمد خان میں کمسن بچی سے زیادتی کے بعد اسے زندہ جلا دیا،واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث مشکوک محلےدار کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اندرون سندھ کے شہر ٹنڈو محمد میں پیش آیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ بچی کی عمر 7سال ہے۔ کام پر جانے سے پہلے بچی کا والد بچی کو پڑوسی کے گھر چھوڑ کر گیا تھا۔

(جاری ہے)

باپ کے کام پر جانے کے بعد جنسی درندے نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم نے کمسن بچی کو زندہ جلا دینے کی کوشش کی مگر بچی کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے اسے بچا لیا۔بچی کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل لے لیا گیا ہے جس کی بنیاد پر تفتیش آگے بڑھائی جائے گی ابھی شک کی بنیاد پر موسیٰ نامی پڑوسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔