انگریز سابق آئی جی پنجاب البرٹ ولیم کے مزار پر غیر قانونی قبضے کی انکوائری کا حکم

منگل 13 فروری 2018 19:25

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ہارون جوئیہ نے قصبہ بھال تھانہ کلر کہار کے علاقے میں انگریز سابق آئی جی پنجاب البرٹ ولیم کے مزار اور قبر پر غیر قانونی مدرسہ تعمیر کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری اثر علی کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، اُدھر تھانہ کلر کہار کے ایس ایچ او زراعت بلوچ نے ڈی پی او کی ہدایت پرمنگل کے روز قصبہ بھال میں مذکورہ مزار کا موقع پر جاکر جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سینئر وائس چیئرمین فخر محمود مرزا نے تحریری درخواست میں ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی توجہ اس تاریخی ورثے کی طرف دلائی ہے جس پر قبضہ گروپ نے قبضہ کر لیا ہے۔ اُدھر دینی مدرسے کے ترجمان کے مطابق جگہ ہماری ملکیتی ہے اور ہم نے مزار کو محفوظ کیا ہے ، دینی مدرسے سے علاقے کے سینکڑوں بچے اور بچیاں دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مدرسہ قائم نہ ہوتا تو مزار انگریز پولیس افسر کا مزارکب کا ختم ہو چکا ہوتا۔

متعلقہ عنوان :